کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا جس کے بعد رواں سال میں اب تک مزاحمت پر قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود میں مسلح ڈکیتوں نے ڈیوٹی ختم کر کے واپس جانے والے سیکیورٹی گارڈ کو مزاحمت پر گولیاں مار کر شہید کیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی تو گارڈ نے اسلحہ نکالا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور ایک گولی مقتول کے سینے میں لگی۔

مقتول کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وقوعہ سے خول و شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک کراچی میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر تقریبا 67 افراد کو قتل جبکہ سیکڑوں کو زخمی کردیا ہے۔

The post کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gynGE3e
Previous Post Next Post

Contact Form