کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، پیما مرکز کے مطابق پیشن، نوشکی، چمن اور قلعہ عبداللہ میں 5.6 کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں گھروں سے باہر نکل آئے۔
پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب ضلع نوشکی سے ملحقہ افغان صوبہ کندھار کا علاقہ شوراوک تھا۔
واضح رہے کہ قلعہ عبداللہ میں آج مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، قلعہ عبداللہ میں آج علی الصبح بھی قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
The post کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wyt14bZ