عاطف اسلم کی بیٹی پہلی بار منظرِ عام پر

 دبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اکلوتی بیٹی حلیمہ کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔

عاطف اسلم نے اپنی ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کی تصاویر پوسٹ کیں۔

تصاویر میں عاطف اسلم اپنی بیٹی کو ہوا میں اُچھال رہے ہیں جبکہ باپ بیٹی کی اس جوڑی نے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بابا نے شہزادی کا جوتا اپنی جیب میں رکھا ہے جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتا دینا۔

گلوکار نے ننھی حلیمہ سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک دی اور ساتھ ہی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی درج کی۔

مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی بیٹی کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے، مداح تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے حلیمہ کی معصومیت کی تعریف کررہے ہیں جبکہ یہ تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

سال 2023 میں پہلے روزے کو عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

The post عاطف اسلم کی بیٹی پہلی بار منظرِ عام پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ieO4GIp
Previous Post Next Post

Contact Form