“ماہِ رمضان میں راحت فتح علی خان کے بارے میں سچ بولنے پر معذرت خواہ ہوں”

  کراچی: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر عالمی شہرت یافتہ قوال و موسیقار راحت فتح علی خان کے خلاف کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

حال ہی میں ساحر علی بگا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہیں، منافق پر خدا کی لعنت ہو۔

ساحر علی بگا کی پوسٹ نے ناصرف مداحوں بلکہ میوزک انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کو بھی حیران کیا اور سوشل میڈیا پر یہ پوچھا گیا کہ آخر راحت فتح علی خان نے ساحر علی بگا کے ساتھ ایسا کیا کردیا ہے کہ وہ اتنے سخت الفاظ کہہ رہے ہیں۔

sa2

اسی دوران، پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ساحر علی بگا کے نام ایک پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا! میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مہربانی کرکے بابرکت اور صبر والے مہینے رمضان کا احترام کریں۔

علی ظفر نے ساحر علی بگا سے کہا کہ آپ اپنی زبان کی حفاظت کریں اور دوسروں کی ذات کے بارے میں خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں کیونکہ ہم سب میں ہی کوئی نہ کوئی خامی ہے۔

گلوکار نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی رحمت سے نوازے اور ہم سب پر سلامتی ہو، آمین۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی درندہ صفت ہونے کیساتھ منافق بھی ہیں، ساحر علی بگا

علی ظفر کی اس پوسٹ کے جواب میں ساحر علی بگا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکریہ علی ظفر! میں رمضان المبارک کے دوران کسی شخصت کے بارے میں سچائی ظاہر کرنے پر معذرت خواہ ہوں، میں اب پوسٹ ڈیلیٹ کر رہا ہوں۔

ساحر علی بگا نے علی ظفر کے کہنے پر پوسٹ تو ڈیلیٹ کردی لیکن اُن کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ گلوکار کے جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اب بھی راحت فتح علی خان کے خلاف دیے گئے بیان پر قائم ہیں۔

The post “ماہِ رمضان میں راحت فتح علی خان کے بارے میں سچ بولنے پر معذرت خواہ ہوں” appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xRFHE9D
Previous Post Next Post

Contact Form