آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

سوچ بچار کے بعد قدم اٹھائیے تعلیمی سلسلے میں خوب ڈٹ کر محنت کیجئے تاکہ آپ اپنے منصوبوں کی تکمیل کر سکیں نزدیکی سفربہ شوق کیجئے فائدہ ہوگا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ایسے گھریلو مسائل حل ہو سکتے ہیں جو مدتوں سے پریشانی کاباعث بنے ہوتے تھے آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے اس کے ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

چند معاملات الجھے رہیں گے جن کے سب ذہنی طور پر آپ اپ سیٹ رہیں گے کاروباری سلسلے میں کوئی نیا پلان ہرگز نہ بنائیں فائدہ نہ ہو سکے گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اپنی گرم مزاجی کو قابو میں رکھیں اور کسی سے الجھنے کی کوشش ہرگز نہ کریں اپنے دوستوں سے دور ہی رہیں اور زیادہ سے زیادہ وقت گھر پر ہی گزاریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

رشتہ دار بھی اپنی اپنی غرض کی خاطر آپ کے قریب آسکتے ہیں آپ ان کی مدد ضرور کریں لیکن امید وفا نہ رکھیں گاڑی چلاتے ہوئے محتاط طریقہ اختیار کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بنابنایا کھیل بگڑ سکتا ہے اپنی سوچ اور فیصلے بدل دیں آپ کی غلط سوچ ہی آپ کے معاملات مزید خراب کر سکتی ہے گھریلو حالات بھی قدرے الجھ سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کے بعض اہم کام التواء میں پڑ سکتے ہیں مالی مشکلات سے بھی دوچار ہونا پڑ سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ اندھیروںمیں ڈوب جائیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بے دھڑک ہو کر بڑے بڑے سودے کیجئے کیونکہ آپ کو غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اخرجات کی رفتار بھی زیادہ رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آسکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے نزدیکی سفر کاارادہ ہرگز نہ ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

زیادہ نہ سوچیں اس طرح تو مسائل حل نہ ہو سکیں گے راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں تاکہ کسی قسم کے نقصان کا احتمال نہ رہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کہیں سے کثیر رقم مل سکتی ہے مختصر یہ کہ وقت اچھا گزر سکتا ہے بس ذرا ہر معاملے میں مکمل احتیاط برتیں اسی میں آپ کا فائدہ ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نیا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے تو آج کے دن ضرور کریں فائدہ ہو گا اس کے علاوہ بھی اگر آپ کوئی کام کرنا چاہتے ہین تو ضرور کریں فائدہ ہوگا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ceu6gcS
Previous Post Next Post

Contact Form