گوجرانوالہ: سنگ دل خالہ نے بہن کے ساتھ جھگڑے پر بھانجے اور تین بھانجیوں کو اغوا کرلیا جس میں سے دو کو نہر میں پھینک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ ریتانوالی گراؤنڈ نوشہرہ روڈ پر بہن کے ساتھ جھگڑے پر ملزمہ نازیہ نے اپنے بھانجے اور تین بھانجیوں کو اغوا کرلیا۔
بچے اپنی والدہ کے ہمراہ ننھیال آئے ہوئے تھے جہاں انکی والدہ اور خالہ کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔
ملزمہ نازیہ اپنی بہن سے انتقام لینے کیلئے بچوں کو چیز دلوانے کے بہانے گھر سے لیکر چلی گئی۔ ملزمہ کی بچوں کو گھر سے لیجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سا منے آگئی۔
بچوں کے والد کی مدعیت میں پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو حراست میں لیا جہاں اُس نے دوران تفتیش دو بچوں کو نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔
اغوا ہونے والے بچوں میں ساڑھے پانچ سالہ سحر، ساڑھے تین سالہ اسوہ، اڑھائی سالہ بسمہ اور ڈیڑھ سالہ فرحان شامل ہیں۔
پولیس نے دو بچوں سحر اور اسوہ کو برآمد کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ ملزمہ کی نشاندہی پر اپر چناب نہر میں بسمہ اور فرحان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
The post سنگ دل خالہ نے بہن سے جھگڑے پر بھانجی اور بھانجے کو نہر میں پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VpL5SWZ