چوری کی موٹر سائیکل کے پارٹس کھول کر فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان بازار پولیس نے چوری کی موٹر سائیکل کے پارٹس کھول کر فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ دھابیجی کمپاؤنڈ میں چھاپہ مار کر موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ملزمان کا 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت رب نواز ، طلحہٰ اور مکرم صدیقی کے نام سے کی گئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے ان کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلوں کے علاوہ 32 موٹر سائیکلوں کے چیسز برآمد کیے ہیں جن کا سامان نکال کر فروخت کیا جا چکا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قضے سے ملنے والی ایک موٹر سائیکل اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ درج ہے جبکہ 4 چیسز کے نمبروں کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جو کہ اورنگی ٹاؤن ، نیو کراچی ، جمشید کوارٹر اور سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئیں تھیں اور ان وارداتوں کے حوالے سے تھانوں میں درخواستیں جمع ہیں تاہم پولیس مزید 28 چیسز نمبروں کے حوالے مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ گرفتار تینوں ملزمان اور برآمد کیے جانے والے چیسز اور موٹر سائیکلوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

The post چوری کی موٹر سائیکل کے پارٹس کھول کر فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/E4IeBAv
Previous Post Next Post

Contact Form