نیویارک: ویلنٹائن ڈے پر جہاں لوگ اپنے پیاروں سے محبت، انسیت کا اظہار اور تحائف کا تبادلہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں امریکا کا ایک چڑیا گھر لوگوں کو اپنے سابق پارٹنرز یا ناپسندیدہ افراد کو ایک عجیب و غریب ’تحفہ‘ دینے کی پیش کش کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں موجود برانکس زو لوگوں کو اپنے سابق پارٹنرز سے بدلہ لینے کیلئے ماڈاگیسکر کاکروچ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ چڑیا گھر 15 ڈالر کے عوض لوگوں کو لال بیگوں کا نام اپنے سابق پارٹنر کے نام سے منسوب کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس میں ایک رنگین سرٹیفکیٹ بھی شامل تھا جو آپ کے سابق پارٹنر کو ای میل کیا جائے گا جس میں انہیں الطلاع دی جائے گی کہ ایک ماڈاگیسکر کاکروچ کا نام ان کے اعزاز میں رکھ دیا گیا ہے۔
Valentine’s Day is creeping up once again. Only one gift has six legs and an irresistible aura of romance. That’s right! Name a Bronx Zoo Madagascar hissing cockroach after your special someone and spell out your love for them in big, bold, bug letters: https://t.co/epKXvBD61q pic.twitter.com/6h184fJcYH
— Bronx Zoo (@BronxZoo) January 16, 2024
ایک ٹویٹ میں برانکس زو نے پیشکش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ویلنٹائن ڈے آنے والا ہے۔ اور ایک تحفہ ایسا ہے جسکی 6 ٹانگیں ہیں۔ جی ہاں! اپنے پیاروں کے نام پر برونکس چڑیا گھر کے ماڈاگیسکر کاکروچ کا نام رکھیں۔
چڑیا گھر کی پیشکش 2011 میں شروع کی گئی تھی جس میں کچھ لوگوں نے برانکس زو کے لال بیگوں کا نام اپنے سابق پارٹنر یا سسرال والوں کے نام پر رکھا ۔ گزشتہ سال 3,246 افراد نے ویلنٹائن ڈے پروگرام کے حصے کے طور پر لال بیگوں کو نام دیا۔ ماڈاگیسکر کاکروچ تقریباً 4 انچ لمبے ہوتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی لال بیگوں کی نسل ہے۔
The post ویلنٹائن ڈے پر سابق پارٹنر سے انتقام کے خواہشمند لوگوں کیلیے انوکھی آفر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oAK9rsl