پی پی پی نے سندھ میں قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے ملک میں عام انتخابات کے سندھ سے قومی اسمبلی کے 53 اور صوبائی اسمبلی کے 119 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

پی پی پی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری شہید بینظیر آباد این-اے 207، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری این-اے 194 لاڑکانہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

قومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ این-اے 201 سکھر، شازیہ مری سانگھڑ سے این-اے 209، آغا رفیع اللہ این-اے 230 کراچی، حکیم بلوچ این-اے 231، این-اے 242 سے قادر مندوخیل، این-اے 243 سے قادر پٹیل، این اے 239 لیاری سے نبیل گبول شامل ہیں،

معروف صنعت کار مرزا اختیار بیگ کو این-اے 241 جنوبی اور وسیم اختر کو این-اے246 سے ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ این-اے 250، 240 اور 220 پر تاحال پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے فریال تالپور، مراد علی شاہ، سابق صوبائی وزیر سعید غنی، نجمی عالم، یوسف بلوچ، ساجد جوکھیو، محمود عالم جاموٹ، عذرا پیچوہو، ہری رام کشوری، امتیاز شیخ، آغا سراج درانی، شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ اور دیگر شامل ہیں، صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے بیشتر پرانے چہرے ہی سامنے لائے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے 9 نشستوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ نہیں ہوسکا، جن میں بدین، خیرپور، گھوٹکی، ملیر، ضلع جنوبی کراچی کے پی- ایس117 اور پی- ایس 109، کشمور میں بجارانی اور مزاری اختلافات اور این-اے 232 کورنگی سمیت تین نشستیں شامل ہیں۔

The post پی پی پی نے سندھ میں قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MX5WaQH
Previous Post Next Post

Contact Form