ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ’ٹارگٹ کلر‘ گرفتار

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کالر گرفتار کیا، جس کی شناخت  مقصود پٹھان ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد وارداتوں میں مطلوب جبکہ ایک مقدمے میں مفرور تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم 2005 میں ایم کیو ایم کے کارکن آصف کی ٹارگٹ کلنگ میں گرفتار ہوچکا ہے اس کے علاوہ  2014 میں دہشت گردی کے مقدمات میں CTD پولیس نے راول پنڈی سے گرفتار کیا۔

ملزم 2017 میں اس نے شاہد عرف لاڈو اور دیگر 2 افراد کے ساتھ مل کر ایک بلڈر کو مارنے کا منصوبہ بنایا لیکن وہ ناکام ہوگیا تھا، اسی دوران شاہد عرف  لاڈو مقابلے میں مارا گیا اور جبکہ مقصود پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولسی نے بتایا کہ ملزم مقصود پٹھان زخمی حالت میں گرفتار تھانہ بی سیکشن حیدرآباد کے مقدمہ میں کورٹ سے اشتہاری مفرور مجرم ہے۔ملزم مقصود پٹھان  نے ناظم آباد کے قریب ایک دفتر میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پی آئی بی کالونی پولیس نے اُسے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔

The post ایم کیو ایم کارکن کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ’ٹارگٹ کلر‘ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pybxeSj
Previous Post Next Post

Contact Form