عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں بچے کی پیدائش

  کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں قائم عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں رکشہ میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم کے مطابق شعبہ زچہ و بچہ کی تزئین و آرائش کا کام تین ماہ سے جاری ہے اس لئے جو مریض رجسٹرڈ ہیں ان کا او پی ڈی میں معائنہ کراکے انہیں سوبھراج یا دیگر اسپتال بھیج دیتے ہیں تاہم یہ مریضہ پہلی بار اسپتال آئیں۔

ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، ان کے شوہر نے جیسے ہی اسپتال کی او پی ڈی میں آکر اطلاع دی تو شعبہ امراض زچہ و بچہ کی ڈاکٹر سمیرا نے عملے کے ہمراہ پارکنگ میں جاکر کامیاب ڈیلیوری کرائی ،کیونکہ اتنا وقت بھی نہیں تھا کہ انہیں کسی کمرے میں منتقل کیا جاتا۔

ڈاکٹر نسیم نے بتایا کہ زچہ و بچہ صحت مند ہیں اور دونوں کو سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد بھیج دیا ہے۔

The post عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FUcVeqd
Previous Post Next Post

Contact Form