وزیرخارجہ کی افغان ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ سے ملاقات؛ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے قندھار کے گورنر اور افغانستان کی ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ حاجی ملا شیرین سے ملاقات میں کابل کے ساتھ مسلسل روابط اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ 

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان وفد نے اسلام آباد میں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی اور انہوں نے باہمی دلچسپی کے اہم امور بشمول امن و سلامتی کے ساتھ عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’’انہوں نے علاقائی تجارت اور روابط کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے تشویش کے تمام مسائل کو حل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا‘‘۔

علاوہ ازیں حاجی ملا شیرین نے چار دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ حمایت پر پاکستان کی تعریف کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بعدازاں وزیر خارجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر قندھار کے گورنر سے ملاقات کو ’’نتیجہ خیز‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’افغانستان کے ساتھ باہمی تعلقات، تجارت اور رابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا‘‘۔
https://twitter.com/JalilJilani/status/1742546412678549826?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1742546412678549826%7Ctwgr%5Ed516978e4dc166721884c4217036a63e7cbe65f9%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Fnews%2F1802928

The post وزیرخارجہ کی افغان ملٹری انٹیلیجنس کے نائب سربراہ سے ملاقات؛ دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rUNTLBd
Previous Post Next Post

Contact Form