آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ تو درست ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پاتا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں خرید و فروخت کے سلسلے میں آج کا دن فائدہ مند ثابت ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی جائیداد کی وجہ سے ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں دلچسپی نہ لیں دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزرے گا آپ کے چند دوست اپنے مفاد کیلئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں ان سے ذرا محتاط رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کرلیں تو کامیابی ہو سکتی ہے غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر کاروبار کو ابھانے کی کوشش کریں بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا الجھا ہوا کوئی مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کھانسی و نزلہ اور زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سیٍ غفلت ہرگز نہ برتیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ ملازمت کریں یا کاروبار دونوں ہی صورتوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں گھریلو ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے کسی بھی فرد سے اختلاف نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہیں ہیں اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ آج آپ کے اپنے ہی آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو ںگی البتہ شادی کے معاملات طے نہ پا سکیں گے اپنے والدین کی مرضی سے رشتہ طے کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0h5H2cU
Previous Post Next Post

Contact Form