کراچی میں معروف برانڈ ’میم‘ کے اسٹور کا افتتاح، خریداروں کی دلچسپی

  کراچی: شہر قائد میں قائم نجی مال میں پاکستان کےمعروف برانڈ میم کے اسٹور افتتاح ہوگیا، جہاں پہلے روز خریداروں نے دلچسپی کے ساتھ ملبوسات خریدے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن پر قائم ’ڈولمین مال‘ میں شاندار برانڈ ’میم‘ کا افتتاح ہوگیا اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اسٹور میں فروخت کیلئے مردوں، خواتین اور بچوں کے کپڑے نہایت خوبصورت سجاوٹ اور جدید اسٹائل کے ساتھ رکھے گئے تھے۔

شاپنگ سینٹر کی پہلی منزل پر کھولے گئے میم کے اسٹور میں نئے ڈیزائن اور خوبصورت رنگوں کی جدید ترین کلیکشن پیش کی گئی، جوخواتین کو فیشن میں سب میں نمایاں نظر آنے کا موقع فراہم کرے گی۔

تقریب میں موجود ڈی جے نے شرکا کا لہو گرما دیا جبکہ معروف اداکارہ یشما گل نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

meem-1

برانڈ مینیجر ماہین حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’میم برانڈ 2010 میں قائم ہوا تھا، یہاں اسٹور کھول کر کلیکشن میں اضافہ کیا گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹور میں ڈینم ،جیکٹ، فارمل ، کیجول جدید جینز اور ٹراؤزر سے لے کر فیشن ایبل جمپسوٹ اور مغربی لباس سمیت مختلف اقسام کے ملبوسات مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی صورت حال میں برآمدی چیلنجز کا سامنا ہے ایسے میں ہمیں اپنے لوکل برانڈ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ہمارا عزم پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ میم کی مینیجر نے کہا کہ ’ہم نہ صرف منفرد ڈیزائن لے کر آئے ہی بلکہ ملکی معیشت میں بھی اپنا کردار اداکرنے میں کوشاں ہیں۔

افتتاح کے بعد گاہکوں کی بڑی تعداد نے اسٹور کا رخ کیا اور دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے ملبوسات کی خریداری بھی کی۔

The post کراچی میں معروف برانڈ ’میم‘ کے اسٹور کا افتتاح، خریداروں کی دلچسپی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JyfxuSK
Previous Post Next Post

Contact Form