کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائمقام رجسٹرار اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سینئر استاد کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر لیپ ٹاپ ، موبائل فونز اور پرس چھین لیا۔
اس حوالے سے محمد صدیق نے ایکسپریس کو بتایا کہ گلستان جوہر بلاک 4 میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب 4 ڈاکوؤں نے داخل ہو کر ان کا لیپ ٹاپ ، 5 موبائل فونز جس میں ایک موبائل ڈرائیور کا شامل ہے جبکہ ڈرائیور کا پرس بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
انھوں نے بتایا کہ ڈرائیور صبح گھر کا گیٹ کھول کر اندر داخل ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈاکو بھی اس کے ہمراہ گھر میں گھس گئے جو کہ سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار میں آئے تھے ایک ڈاکو ڈرائیونگ سیٹ پر باہر ہی موجود رہا جبکہ 4 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’2 پینٹ شرٹ اور 2 نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا، چاروں ڈاکوؤں نے سر پر پی کیپ اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے جبکہ وہ جوگر شوز پہنے ہوئے تھے واردات کے دوران ایک شخص کو دیگر ڈاکو سر کہہ کر مخاطب کر رہے تھے‘‘۔
واردات کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرا دیا ہے اور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں اور گاڑی کا سراغ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
The post جامعہ اردو کے قائمقام رجسٹرار کی رہائش گاہ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gRtsq3u