لاہور؛ وائلڈ لائف پارک سے چوری ہونیوالےنایاب کالے ہرنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

 لاہور:  لاہور کے وائلڈلائف پارک جلو سے چار روز قبل غائب  ہونے والے 4 قیمتی اور نایاب کالے ہرنوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا، غفلت برتنے والے چار اہل کاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 11 اور 12 جنوری کی درمیانی رات وائلڈلائف پارک جلو سے 7 نایاب اور قیمتی کالے ہرن چوری ہوگئے تھے، انتظامیہ کا دعوی ہے کہ پیر کے روز تین کالے ہرن پارک کے قریب کھیتوں سے برآمد کر لیے گئے لیکن 4 ہرنوں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن تنویر احمد جنجوعہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ کالے ہرنوں کے انکلوژر کی جالی چند جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ ایک جگہ سے جالی کو کاٹا گیا ہے۔

واقعے کا علم ہونے پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود چار ملازمین کو معطل کردیا ہے جبکہ سپر وائزر سہیل اشرف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تنویر جنجوعہ کےمطابق پیر کے روز تین کالے ہرن قریبی کھیتوں سے برآمد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہرن چوری ہونے کی ایف آئی آر بھی باٹاپور تھانے میں درج کروائی گئی ہے۔

واضع رہے کہ ماضی میں بھی جلوپارک سمیت پنجاب وائلڈلائف کے مختلف پارکوں سے قیمتی جانور خاص طور پر ہرن چوری/ لاپتا ہونے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے اگر چوری/ لاپتا ہونیوالے ہرنوں کا سراغ نہ ملا تو غفلت کے مرتکب اہل کاروں سے محکمانہ معاوضہ وصول کیا جائے گا۔

The post لاہور؛ وائلڈ لائف پارک سے چوری ہونیوالےنایاب کالے ہرنوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DCRHYq
Previous Post Next Post

Contact Form