الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی، پی ٹی آئی کا نام غائب

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی، جس میں پی ٹی آئی کا نام اور بلے کا نشان شامل نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ اور ضلعی ریٹرننگ افسران کو بھیجی گئے مراسلے میں 145 جماعتوں کے نام اور اُن کے انتخابی نشان ہیں جبکہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے علاوہ کسی بھی آزاد امیدوار کو مذکورہ نشان نہ دیا جائے۔

مراسلے اور فہرست میں تحریک انصاف کا نام اور بلے کا انتخابی نشان شامل نہیں ہے۔

فہرست کے ساتھ جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ہی مذکورہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مختص انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے حوالے سے بھی ایک فہرست علیحدہ ارسال کی ہے۔

فہرست میں شامل 145 سیاسی جماعتوں میں سے قابل ذکر پاکستان پیپلزپارٹٰی پارلیمنٹیرین کو تیر، مسلم لیگ ن کو شیر، استحکام پاکستان پارٹٰ کو عقاب، متحدہ قومی موومنٹ کو پتگن، جمعیت علما اسلام کو کتاب، جماعت اسلامی کو ترازی اور پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا  کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں  ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔

The post الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی، پی ٹی آئی کا نام غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LH3v9Ey
Previous Post Next Post

Contact Form