ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60  لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

مرکزی بینک  نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق  5 جنوری کو ختم  ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3  کروڑ 60  لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 جنوری کو 13  ارب 25 کروڑ ڈالر  رہا۔ اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے  زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کی مالیت10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

The post ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lAH6men
Previous Post Next Post

Contact Form