کراچی میں سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والا افریقی شہری بازیاب

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کی پولیس نے الآصف اسکوائر کے قریب بیرون شہر جانے والی بسوں کے اڈے سے اغوا ہونے والے شہری کو بازیاب کروا کے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق اموبی نامی افریقی شہری 26 دسمبر دسمبر کو شام ساڑھے پانچ بجے سہراب گوٹھ بس اڈے پر پہنچا تو سفید رنگ کی گاڑی میں اُسے چار سے پانچ لوگ زبردستی اغوا کر کے لے گئے تھے۔

اس واقعے کا مقدمہ تھانہ سہراب گوٹھ میں اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اموبی کو بازیاب کروایا۔ پولیس کی کارروائی میں تین اغوا کار بھی گرفتار ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہری کو زبردستی بس اڈے سے گاڑی میں بٹھا کر روانہ ہو گئے تھے۔

The post کراچی میں سہراب گوٹھ سے اغوا ہونے والا افریقی شہری بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4udQ2Yf
Previous Post Next Post

Contact Form