اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کا نشان بحال کرنے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے پر مشاورت کے بعد قانونی ماہرین سے مشاورت کی جو مکمل ہوگئی۔
مشاورت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پشاور ہائیکورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل پر ریلیف نہ دیا تو پھر دوسرے مرحلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا جسکے بعد تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چلینج کیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو گیارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان بحال کردیا تھا۔
The post بلے کا انتخابی نشان: الیکشن کمیشن کا پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HCvG1mU