آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ جدید قسم کے محبوب پر بھی زیادہ بھروسہ نہ کیجئے ان جذبات کو انسانیت کا جامہ پہنائیے ورنہ یہ غلط انداز آپ کو لے ڈوبے گا ملازمت سے تعلق رکھنے والے افراد ترقی کریں گے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا بہ سلسلہ تعلیم کامیابی توہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گالہٰذا ہمت سے کام لیجئے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر ایک پر اعتبار کرلینا آپ کی بُری عادت ہے آج آپ کو اسی عادت کی وجہ سے مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہوگا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دوستوں کے ساتھ تعلقات محدود رہیں گے لا محدود تعلقات کسی بھی وقت انتشار کا باعث بن سکتے ہیں بسلسلہ تعلیم نمایاں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

محبت کے معاملات قدرے بہتر ثابت ہو سکتے ہیں کسی نئے کاروبار کا آغاز ہرگز نہ کریں کسی بھی شخص پر اندھا دھند اعتبار ہرگز نہ کریں نقصان ہو سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمارے سابقہ دئیے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو زمانے میں رسوا نہ ہونا پڑے تو پھر اپنے دوستوں کی تعداد محدود ہی رکھیں انہیں اپنے معاملات سے دور ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو بہتر ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ کوئی مخالف آپ کیخلاف سازش نہ کر سکے لہٰذا محتاط رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تاکہ حالات بہتر رہ سکیں اپنے خیالات پر بھی کنٹرول رکھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے آج آپ اپنے ذاتی منصوبوں پر عمل درآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HIgweZt
Previous Post Next Post

Contact Form