کراچی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے زیر حراست 3 کشمیریوں پر بدترین تشدد کرکے شہید کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق مقامی لوگوں اور رہائشیوں نے تصدیق کی کہ فوج نے پونچھ میں دو گاڑیوں پر حملے کے تناظر میں پوچھ گچھ کے دوران “کم از کم 8 شہریوں” کو گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی 2 گاڑیوں پر حملے میں 4 ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق “مقامی لوگوں نے بھارتی فوجی اہلکاروں پر 3 کو قریبی فوجی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا‘‘۔
انہوں ںے بتایا کہ لاشوں کو بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے بعد میں اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا۔ رہائشیوں نے بتایا کہ لاشوں پر شدید تشدد کے نشانات تھے،‘‘ اہل خانہ کے مطابق باقی 5 کو “شدید تشدد” کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے بدترین تشدد سے 3 زیرحراست کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/V6bdA89