عام انتخابات 2024، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 امیدوار میدان میں آگئے

عام انتخابات 2024ء کے لیے خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 امیدوار میدان میں آگئے، صوبائی اسمبلی لوئر کوہستان کی ایک نشست سے صرف دو افراد نے اور اپر کوہستان کی ایک نشست پر 56 افراد نے کاغذات جمع کراکے دو منفرد ریکارڈ قائم کرادیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے لیے خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 امیدوارمیدان میں آگئے، قومی اسمبلی کے لیے 1 ہزار 283 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے 3 ہزار 349 امیدواروں نے کاغذات ںامزدگی جمع کرادیئے۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 1 ہزار 322 امیدوار سامنے آگئے، قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 39 خواتین اور صوبائی اسمبلی کے لیے 115 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 97 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر 321 امیدوار سامنے آئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر 68 مرد اور 6 خواتین نے کاغذات جمع کرائے۔

کے پی اسمبلی کے انتخابات کے لیے لوئر کوہستان و اپر کوہستان کے اضلاع میں منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ کے پی اسمبلی کی نشست پی کے 32 لوئر کوہستان پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا الیکشن کمیشن کی ابتدائی فہرست کے مطابق پی کے 32 لوئر کوہستان سے صرف 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

اسی طرح اَپر کوہستان کی ایک نشست کے لیے سب سے زیادہ 56 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

The post عام انتخابات 2024، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 امیدوار میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vEkAGJi
Previous Post Next Post

Contact Form