میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ

لاہور: میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ سے ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی سیکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ای او میو ہسپتال کے مطابق 45 سالہ زخمی کو گولی لگنے پر ہسپتال لایا گیا جبکہ زخمی کے چھوٹے بھائی نے ہسپتال میں افراتفری پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔

ڈاکٹر ہارون حامد کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ زخمی کا نام زاہد عرف گولڈن بٹ ہے، ملزمان کو تھانہ گوالمنڈی منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی سپروائزرنے بتایا کہ زخمی شہری کے ساتھ 30 سے 40 لوگ ہسپتال آئے جبکہ جھگڑا کرنے والا زخمی کا بھائی تھا، ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا کیا اور یونیفارم پھاڑ دی۔

The post میو ہسپتال میں زخمی مریض کے لواحقین کی فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6RY0yFD
Previous Post Next Post

Contact Form