آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

نئی ملازمت کے متمنی حضرات اگر صحیح معنوں میں جدوجہد کرلیں تو کامیابی ہو سکتی ہے غیر شادی شدہ حضرات کا رشتہ ان کی مرضی کے مطابق طے پا سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سود مند ثابت نہ ہو سکے گا آمدنی معقول تو ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی مشترکہ بزنس فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اچانک کوئی آپ سے رقم کا مطالبہ کر سکتا ہے اسے بطور ادھار رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ پھر وہ رقم آپ کو کبھی واپس نہ مل سکے گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کا بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

غلط اندازوں کی بنا پر کی گئی سودے بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے کسی بھی رشتہ دار کو بصورت قرض رقم نہ دیں تو مناسب ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ ہو سکیں گے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعہ ہو سکتا ہے قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ ہوگا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنے اردگرد ماحول پر نظررکھیں توزیادہ بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج کے دن آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے آپ کا ایک دیرینہ کاروباری مخالف ایک بار پھر ایک نئے انداز سے آپ کو شکست دینے کی کوشش کرسکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

یہ کہنا درست ہو گا کہ جلد باز ہمیشہ منہ کے بل گرتا ہے جلد بازی میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا اپنے آپ کو کسی جلد بازی کا شکار نہ ہونے دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہوسکتا ہے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے ہوسکتا ہے کوئی انعامی بانڈ ہی لگ جائے البتہ عشق و محبت کے معاملات میں کامیابی کی توقع ہرگز نہیں ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے آپ کے قریبی عزیز نت نئی افواہیں پھیلانے میں مصروف رہیں گے غیر شادی شدہ افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JBxyWRa
Previous Post Next Post

Contact Form