پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا کراچی میں پریمیئر

  کراچی: ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا پریمئیر کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں ڈرامے کی پہلی قسط دکھائی گئی۔ 

ڈرامہ سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی  پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ہیں۔

اس موقع پر پروڈیوسرز کا کہنا تھا کہ استنبول میں یہ ڈرامہ سیریز بنائی گئی ہے اور یہ ڈرامہ سیریز ترکش زبان میں ہے، تین زبانوں اردو، انگریزی اورعربی میں اس کی ڈبنگ ہوگی جبکہ ڈرامہ سیریز کی اگلی اقساط میں پاکستانی فنکار بھی نظر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے استنبول کے علاقے گیبزے میں کئی ایکڑ اراضی خرید کر وہاں پر قدم یروشلم اور دمشق کے شہروں کی عکاسی کی گئی ہے۔

The post پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا کراچی میں پریمیئر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7gJ5SMk
Previous Post Next Post

Contact Form