آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

گھریلو حالات متاثر ہو سکتے ہیں آپ انتہائی صبروتحمل کے ساتھ حالات پر قابو پانے کی کوشش کریں تاکہ صورتحال زیادہ نہ بگڑ سکے الجھے ہوئے مسائل کا حل خودبخود نکل آئیگا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ہر ایرے غیرے کو اپنا سمجھنے کی عادت کو بدل ڈالیں ماضی میں بھی آپکی زندگی میں زہر ان لوگوں نے گھولا جس پر آپ کو بہت ناز تھا شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج کا دن بڑی سخت جدوجہد اور ذہانت کا طلبگار ہے گزشتہ آپ نے بہت کچھ حاصل کیا گوکہ شدید قسم کی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا ان گنت رکاوٹیں سنگ راہ بنتی رہیں گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مذہبی خیالات درست ہو سکتے ہیں مقدمہ بازی سے حتیٰ الامکان پرہیز کیجئے کوشش یہی کریں کہ کسی بھی طرح مخالفین سے صلح ہو جائے دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

چند نام نہاد دوست آپ کے خلاف سازش کر سکتے ہیں۔ بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو گا کہ بڑے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا لہٰذا محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بے مقصد سوچوں کو اپنا من پسند نتیجہ بخش کر مایوسی کے اندھیروں میں ڈوب جانا عقلمندی نہیں خدارا اپنا حال تو درست رہنے دو جو مواقع مل رہے ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں یہی بہتر ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لاکر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشا جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے نئی ملازمت ملنے کے امکان روشن ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کوئی بھی کام بڑوں کی اجازت کے بغیر نہ کریں بلکہ ہر معاملے میں ان کی رائے کو اہمیت دیں جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہئے صحت جسمانی بھی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں گھریلو ماحول خوشگوار ہے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی نیا کام ہرگز نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ جو کام آپ کے ہاتھوں میں ہے یہی تکمیل تک پہنچ جائے کیونکہ آپ کے پرانے مخالف آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا ذہن فضول سوچوں میں الجھ سکتا ہے مزاج بھی قدرے رنگین رہے گا ہر خوبصورت چیز کو اپنا سمجھنے کی غلطی نہ کریں حسن پرستی کا جذبہ شدت اختیار کر سکتا ہے احتیاط کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wJdMOjc
Previous Post Next Post

Contact Form