آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج آپ خاصے خوش دکھائی دیں گے اور آپ کے وہ کام جو التواء کا شکار تھے بہ فضل خدا حل ہوتے جائیں گے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آکر دیکھیں ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ذہنی آسودگی میسر آسکتی ہے ہو سکتا ہے کوئی کاروباری ڈیل پکی ہو جائے خریدو فروخت کرنے والے حضرات کسی بھی قسم کی سودے بازی آج کے دن کر سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے کاروباری سکیمیں جو آپ بہت عرصہ سے بنا رہے تھے ان پر عمل کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کا دامن بلا شبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑسکتا ہے اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

نئی گاڑی خریدنے کا پروگرام بن سکتا ہے سرمایہ کاری کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج کے دن مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں گے سفر سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے محبوب سے وابستہ توقع پوری ہوگی بہ سلسلہ تعلیم رکاوٹ کا سامنا رہے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن آپ بہت مصروف رہیں گے کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہوسکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر بھی کاروبار میں دلچسپی لیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رہائش کا مسئلہ طے ہو سکتا ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے اپنے حالات کو قابو میں رکھیں تاکہ کوئی نیا گل نہ کھل سکے اپنے دوستوں کی جانب سے بھی ہوشیار رہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

چند دوست آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں ہو سکتا ہے ان کی وجہ سے آپ کی کاروباری پوزیشن مضبوط ہو جائے عشق و محبت کے معاملات حسب سابق رہیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ کا ارادہ لین دین کا ہے تو ضرور کریں متوقع فائدہ حاصل ہونے کی امید رکھی جا سکتی ہے رشتہ داروں سے صلح کرلینا ہی فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/57pMydW
Previous Post Next Post

Contact Form