شادی کے ابتدائی دس برس خواتین کو انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے، روبینہ اشرف

 لاہور: پاکستان شوبز کی معروف فنکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ شادی کے ابتدائی دس برس خواتین کے لئے سرمایہ کاری کے سال ہوتے ہیں۔ 

معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر، سسرال، میاں اور بچے عورت کے چار کام ہیں جنہیں اچھے طریقے سے کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہر لڑکی سے کہتی ہوں کہ شادی کے دس سال انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے جو سننے میں بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن گزارنے میں زیادہ نہیں ہیں۔

روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ان دس برسوں میں اچھی سرمایہ کاری کی جائے تو پھر اس کا پھل ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

The post شادی کے ابتدائی دس برس خواتین کو انویسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے، روبینہ اشرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pfEFNnJ
Previous Post Next Post

Contact Form