چنیوٹ میں رشتے دار کی فائرنگ سے ماں اور چار سالہ بیٹا جاں بحق

چنیوٹ: پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں رشتے دار کی فائرنگ سے ماں اور چار سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ بھوانہ میں واقع جھنگ روڈ کے قریب اڈا پٹھان کوٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چالیس سالہ فتح بی بی اور اُن کا چار سالہ بیٹا علی عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ماں بیٹے کی لاشوں کو ریسکیو اداروں کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شوائد اکھٹے کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کسی قریبی رشتے دار نے کی تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post چنیوٹ میں رشتے دار کی فائرنگ سے ماں اور چار سالہ بیٹا جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OYgr57y
Previous Post Next Post

Contact Form