ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری پر انوشکا شرما جذباتی

 ممبئی: بھارتی کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری کے موقع پر اُن کی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جذباتی ہوگئیں۔

گزشتہ روز ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے اپنے کیرئیر کی 50 ویں ون ڈے سینچری اسکور کرتے ہوئے سب سے زیادہ سینچریوں کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

اس موقع پر جہاں کوہلی کے مداح بےحد خوش ہوئے تو وہیں اُن کی اہلیہ انوشکا شرما تو جذباتی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by ICC (@icc)

آئی سی سی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ویرات کوہلی کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی ریکارڈ بریکنگ سنچری کرنے پر کراوْڈ میں بیٹھیں انوشکا شرما کو دیکھتے ہیں جس پر وہ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کے وکٹ لینے پردلچسپ رد عمل وائرل

اس کے ساتھ ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی اپنی سنچری کے بعد انوشکا کو محبت بھرا اشارہ کرتے ہیں اور اداکارہ بھی اُسی انداز میں اُنہیں جواب دیتی ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by CricTracker (@crictracker)

میچ کے اختتام کے بعد انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ویرات کوہلی کے لیے نوٹ جاری کیا جس میں اداکارہ نے کہا کہ “خدا بہترین اسکرپٹ رائٹر ہے”۔

an1

انوشکا شرما نے کہا کہ ” مجھے آپ کی بےانتہا محبت سے نوازنے کے لیے، آپ کو مضبوطی سے آگے بڑھتا دیکھنے کے لیے، آپ جو کچھ چاہتے ہیں اسے حاصل کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے خدا کی بے حد مشکور ہوں”۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دلچسپ سوال جواب کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نے مزید کہا کہ “ہمیشہ اپنے کھیل کے ساتھ مخلص رہو، آپ واقعی میں سچے انسان ہیں”۔

The post ویرات کوہلی کی 50ویں سنچری پر انوشکا شرما جذباتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/C6reXNY
Previous Post Next Post

Contact Form