اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل، بلاتفریق اور بدترین بمباری بالخصوص الاہلی ہسپتال پر بمباری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو دانستہ اور قابل نفرت قرار دیا۔
مزید پڑھیں: غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
جن کے نتیجے میں اب تک 3000 سے زائد فلسطینی شہید اور تقریباً 12000 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیل کے اس قتل عام کو رکنے میں اپنا مؤثر قرار ادا کرنا چاہیے۔ نگراں وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان نے بھی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کی جو گزشتہ روز مصر پہنچ چکی ہے۔
وزیرِ اعظم نے فلسطین کے تنازعے کے منصافانہ اور پائیدار حل کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
The post نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/j5DtipR