معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر، ماڈل و اداکارہ والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر بھی اُنہوں نے جاری کردی۔

والیہ نجیب نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ‘اُن کے ہاں 16 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی زیدان فیضان ملک رکھا ہے’۔


View this post on Instagram

A post shared by Waliya Najib (@waliyanajib)

انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے والیہ نجیب نے کہا کہ ‘ہم والدین بن گئے ہیں اور اب احساس ہورہا ہے کہ اولاد کی محبت کتنی خوبصورت ہوتی ہے’۔

اُنہوں نے اس نعمت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘الحمدللہ! میں اس نعمت اور ہر چیز کے لیے اپنے رب کی ہزاروں بار شُکرگزار ہوں’۔

والیہ نجیب نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں’۔

واضح رہے کہ والیہ نجیب نے معروف اداکارہ فیروز خان کے ہمراہ شارٹ فلم  ’روڈ ٹرپ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، والیہ نجیب اور اُن کے شوہر فیضان سمیر سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

The post معروف سوشل میڈیا انفلوئینسر والیہ نجیب کے ہاں بیٹے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IwHX95K
Previous Post Next Post

Contact Form