آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کا ارادہ لین دین کا ہے تو ضرور کریں متوقع فائدہ حاصل ہونے کی امید رکھی جا سکتی ہے رشتہ داروں سے صلح کر لینا ہی فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپکا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے، جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہو سکتی ہے اس کامیابی کے نشہ میں آپ اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بزرگان سے روحانی فیض یاب ہونے کا موقع مل سکتا ہے سیاسی و سماجی امور سے تعلق رکھنے والے حضرات اعتدال کا راستہ اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

عزیز و اقارب اور دوستوں سے خوشگوار مراسم پر مبنی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر آپ اپنے ماحول کو درست رکھنا چاہتے ہیں تو پھر خود کو نارمل رکھنے کی کوشش کیجئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

عزیزوں سے بگڑے تعلقات راستی تو اختیار کریں گے مگر ان کو اپنا ہمدرد اور رازدان سمجھ لینا عقلمندی ہرگز نہ ہے، البتہ محبت کے معاملات حسب توقع حل ہو سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے کہیں ایسا نہ ہو کہ فضول خرچی دوسروں کا دست نگر بنا دے۔سفر ہرگز نہ کریں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم رکاوٹ کا سامنا رہے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کھانسی، نزلہ زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہئے۔مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔سفر بہ شوق کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے آپ کو لاحاصل سوچوں کے دائرے سے باہر نکالیں، بہتر یہی ہے کہ اپنے دماغ سے کام لینے کی بجائے ایسے افراد کا سہارا لیں جو آپ کے حقیقی ہمدرد ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ آج کے دن سفر کرنا بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NiejLBa
Previous Post Next Post

Contact Form