ورلڈکپ کی کوریج کیلیے پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ

 لاہور: ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے کرکٹ ورلڈکپ کی کوریج کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے ملنا شروع ہوگئے ہیں، جمعے کے روز واہگہ بارڈر کے راستے صحافیوں کا پہلا گروپ انڈیا روانہ ہوگیا ہے۔

بھارتی حکومت کرکٹ ورلڈکپ کی کوریج کے لئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے سے متعلق ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی تاہم نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 200 پاکستانی صحافیوں نے ورلڈکپ میچوں کی کوریج کے آئی سی سی کو درخواست دی تھیں لیکن صرف 45 پاکستانی صحافیوں کو ایکریڈیشن لیٹرمل سکے تھے۔ ان صحافیوں نے بھارتی ویزے کے لئے اپلائی کیا مگر ورلڈکپ کے میچز شروع ہونے کے باوجود بھارتی حکومت پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے گریزاں نظرآرہی تھی۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا، ان کی کوششوں سے بھارتی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ جمعہ کے روز پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ واہگہ بارڈر کے راستے انڈیا روانہ ہواْ

The post ورلڈکپ کی کوریج کیلیے پاکستانی صحافیوں کا پہلا گروپ بھارت روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Gf8e9c3
Previous Post Next Post

Contact Form