ایف آئی اے نے مطلوب ملزم کی فرانس فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

  کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو فرانس فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر بڑی کارروائی کی اور پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے حوالے کردیا۔

ذرائع کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے مطلوب ملزم کی بین الاقوامی پرواز سے فرانس فرار ہونے کی کوشش ناکام بنائی، اور اُسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

ملزم کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی جس کا نام مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف کینٹ پولیس اسٹیشن گجرانوالہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔

The post ایف آئی اے نے مطلوب ملزم کی فرانس فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UrXkOzt
Previous Post Next Post

Contact Form