کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  کراچی: ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پیر کی شب 11 بج کر 20 منٹ پر قائدآباد، بھینس کالونی ، بن قاسم ، گلشن حدید ،  مجید کالونی، مظفرآباد، شاہ لطیف ٹاؤن  میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لانڈھی اورمسلم آباد کالونی کے مکینوں نے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1  ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

 

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LcwnZ5x
Previous Post Next Post

Contact Form