غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 50 یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس

 غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری صیہونی فضائی حملوں میں 50 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعرات کو ٹیلی گرام چینل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 50 صیہونی یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق وہ القسام کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرسکا تاہم غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شہداء کی تعداد  7,000 سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

 

ابو عبیدہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ القسام بریگیڈز نے 200 اسرائیلی قیدی رکھے ہوئے ہیں جنہیں سات اکتوبر کے حملے میں اسرائیل سے یرغمال بناکر غزہ لایا گیا تھا۔

حماس کی جانب سے قطری اور مصر کی ثالثی کے بعد دو اسرائیلی خواتین جبکہ امریکی ماں بیٹی کو گزشتہ چند دنوں میں رہا کیا جاچکا ہے۔

The post غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 50 یرغمالی ہلاک ہوگئے، حماس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2z91tfv
Previous Post Next Post

Contact Form