سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، جسٹن ٹروڈو

 نیویارک: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا ہے نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایک کینیڈین شہری کوکینیڈین سرزمین پر قتل کیا گیا۔  ہمارے پاس بھارتی حکومت کے ایجنٹس کے قتل میں ملوث ہونے کا یقین کرنے کی مصدقہ وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے قانون کی حکمرانی انتہائی اور بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ کینیڈا میں انصاف کا نظام بہترین اور آزادانہ کام کرتا ہے جس کے تحت کیس کو فالو کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا اندرون یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے۔ سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔

 

The post سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں، جسٹن ٹروڈو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zAcOPJw
Previous Post Next Post

Contact Form