ذکا اشرف بی نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی

 لاہور: چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) زکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر  جے شاہ سے ٹیلی فون پر  رابطہ کیا ہے۔

ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی ۔ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔

ذکا اشرف کا موقف ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔ایشیا کپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ  کیا جائے ۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں  صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

The post ذکا اشرف بی نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DYKAw27
Previous Post Next Post

Contact Form