شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی دورے پر آج لندن جائیں گے

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز لندن کیلیے روانہ ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف ہنگامی بنیادوں پر لندن روانہ ہورہے ہیں جبکہ مریم نواز کی روانگی شیڈول تھی اور وہ صبح چار بج کر 50 منٹ پر لاہور سے غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن روانہ ہوں گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز لندن میں اپنی بیٹی کے داخلے کے لئے جا رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات کر کے انہیں وطن واپسی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گی۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے صدر کو نواز شریف نے طلب کیا ہے جس پر وہ ہنگامی بنیادوں پر جمعرات کو لندن روانہ ہوں گے۔ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نواز شریف نے اہم مشاورت کے لیے طلب کیا ہے اور وہ جلد وطن واپس آجائیں گے۔

شہباز شریف جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے لاہور سے براستہ دوحہ غیرملکی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد دو روز قبل ہی وطن واپس پہنچے تھے۔

دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے گھر آمد اور دونوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماوں کی لندن روانگی، پارٹی قائد کے وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں اور قانون معاملات پر گفتگو کی گئی۔

The post شہباز شریف اور مریم نواز ہنگامی دورے پر آج لندن جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nMG4kHT
Previous Post Next Post

Contact Form