شاہین آفریدی کی تقریب بارات، تصاویر سامنے آگئیں

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی دلہنیا لے گئے۔

فاسٹ بولر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی تقریب رخصتی منگل کی شب ڈی ایچ اے کے نجی بینکوئٹ ہال میں ہوئی۔

sw2

سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔

sw3

تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، سعید انور سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

sw4

شوبز کی معروف شخصیات، سیاستدان، غیر ملکی سفارت کار، اعلی عسکری و سول حکام اور مختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔

sw5

ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.

sw6

مشروبات کے بعد  شرکا تقریب کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی۔؎

sw8

تقریب ولیمہ بدھ کو اسلام آباد میں طے ہے، قبل ازیں پیرکی شب رسم حنا میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی تھی۔

sw10

واضح رہے کہ  شاہین آفریدی اور انشاء افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا۔

The post شاہین آفریدی کی تقریب بارات، تصاویر سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wpROoqZ
Previous Post Next Post

Contact Form