سعودی عرب ؛ مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا

ریاض: سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ  کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق  گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔

سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے  اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

The post سعودی عرب ؛ مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uwCXz8a
Previous Post Next Post

Contact Form