برطانوی میوزیم سے قیتمی نوادرات چوری، ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا

  لندن: برٹش میوزیم کے ڈائریکٹر ہارٹ وِگ فشر نے نوادرات کے چوری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ایک معروف میوزیم جو کہ لندن میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، کو دو سال قبل قیمتی نوادرات کی ممکنہ چوری یا گمشدگی سے آگاہ کیا گیا تھا جب ایک آرٹ مورخ نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

میوزیم نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی کہ میوزیم کے اسٹور روم سے 15ویں صدی قبل مسیح سے لے کر 19ویں صدی عیسوی تک کے سونے کے زیورات اور جواہرات سمیت اشیاء کا ایک مجموعہ غائب ہونے کے بعد عملے کے ایک رکن کو بھی برخاست کر دیا گیا تھا۔

جرمن آرٹ کے مورخ اور میوزیم کے ڈائریکٹر جو 2016 سے ادارے کی قیادت کر رہے تھے، نے تسلیم کیا کہ نوادرات کی ذمہ داری ان کی تھی اور اس سے متعلق کوتاہیوں کو قبول کرتے ہیں۔ مستعفی ہوتے وقت انہوں نے کہا کہ غلطی کی حتمی ذمہ داری ڈائریکٹر پر عائد ہوتی ہے۔

The post برطانوی میوزیم سے قیتمی نوادرات چوری، ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jEsgGho
Previous Post Next Post

Contact Form