عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کی امیدیں باندھ لیں

 کراچی: عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے کی امیدیں باندھ لیں، انھوں نے کہا کہ میں ابھی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوا ہوں، مکی آرتھر اور انضمام الحق دونوں ہی پلیئرز پر پہلے سے صورتحال واضح کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

عماد وسیم نے آخری مرتبہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی 2020 میں زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں کی تھی۔ وہ اب کیریبیئن پریمیئر لیگ کے آنے والے ایڈیشن میں جمیکا تلاواز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ورلڈکپ کھلانا ہے تو اسے اچانک 2، 3 روز پہلے تو نہیں بتایا جائے گا، اس حوالے سے صورتحال واضح ہونا چاہیے، مکی آرتھر اور انضمام الحق دونوں ہی پلیئرز پر ایسا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آکاش چوپڑا نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

پاکستان کیلیے ورلڈکپ کون نہیں کھیلنا چاہے گا، اگر مجھے موقع ملا تو اسے ضرور حاصل کروں گا، میں صرف پاکستان کو ورلڈکپ، ایشیاکپ اور افغانستان کے خلاف سیریز میں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں، ایشیاکپ کیلیے جس اسکواڈ کا اعلان کیا گیا میں اس سے بھی کافی خوش ہوں۔

The post عماد وسیم نے بھی ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کی امیدیں باندھ لیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/53nduq4
Previous Post Next Post

Contact Form