’’ایسا لگتا ہے دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے‘‘

 کراچی:  شاہنواز دھانی قومی ون ڈے اسکواڈ میں عدم شمولیت پر خاصے ناراض ہیں۔

پیسر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ ملک میں کسی ایک بھی صحافی یا کرکٹ تجزیہ نگار میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ میرے اعدادوشمار سلیکٹرز کو دکھائے یا ان سے سوال پوچھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ زمبابوے میں کارکردگی دکھاکر قومی ٹیم میں واپس آؤں گا، شاہنواز دھانی

سابق کپتان راشد لطیف کی قومی پیسرز کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنی عدم موجودگی پر بھی دھانی نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے، اس پر راشد نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نئی فہرست مرتب کرنے کا کہا۔

The post ’’ایسا لگتا ہے دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OIhwuen
Previous Post Next Post

Contact Form