شاہد خان آفریدی نے ایک بارپھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا

لاؤڈر ہل:  شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا، یوایس ماسٹرز ٹی10 لیگ کے دوران ان کی گوتم گمبھیر سے جھڑپ بھی ہوگئی۔

پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر نے نیویارک واریئرز کی جانب سے گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انھوں نے صرف 12 بالز پر 37 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ان کی اس شاندار بیٹنگ کی بدولت واریئرز نے 5 اوورز میں 84 رنز بنالیے، جواب میں جیسی رائیڈر نے بھی 12 گیندوں پر 38 رنز بناکر اپنی ٹیم ٹرائیٹنز کو 4.4 اوورز میں ہی ہدف عبور کرا دیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ، شاہد آفریدی نے ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

واضح رہے کہ اسی میچ کے دوران شاہد آفریدی اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

The post شاہد خان آفریدی نے ایک بارپھر بوم بوم بیٹنگ کا نظارہ کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VFgvYOb
Previous Post Next Post

Contact Form