ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

  کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسری پوزیشن کی بدولت سلور میڈل جیت لیا۔

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ گولڈ میڈل بھارت کے نیرج چوپڑا کے نام رہا۔ انہوں نے 88.17 تھرو کی بدولت یہ اعزاز نام کیا۔

ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزے کو 74.80 میٹر کی دوری پر پھینکا، دوسری باری میں 82.81 میٹر دوری پر پہنچایا۔

تیسری باری میں ان کا پھینکا گیا نیزہ 87.82 دوری پر گیا، چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی دوری پر پھینکا، پانچویں تھرو فائول ہوئی جبکہ چھٹی تھرو 87.82 رہی۔

The post ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YUoIpfs
Previous Post Next Post

Contact Form