لاہور: ایشیا کپ میچز کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، سی ٹی او

 لاہور: لاہور ٹریفک پولیس نے ایشیاء کپ کے تین ون ڈے میچوں کےلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کرنا شروع کردئیے ہیں، سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی آمد و رفت کے علاقہ باقی وقت میں ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سیریز کے لیے لاہور پہنچ چکی ہے، جس کی قیادت سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کی اور مہمان کھلاڑیوں کو ہوٹل تک پہنچایا۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ 03 ستمبر، دوسرا 5 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 06 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز کیلئے ٹریفک پولیس نے فول پروف انتظامات کرنا شروع کردیے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایس پی صدر ملک اکرام اللہ، ایس پی سٹی شہزاد خان اور ایس پی ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل کی زیرنگرانی 10 ڈی ایس پیز، 110 ٹریفک انسپکٹرز اور 02 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ہوٹل، ائیرپورٹ، قذافی اسٹیڈیم اور پارکنگ پوائنٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ گورنمنٹ کالج گلبرگ، لبرٹی پارکنگ اور ایل ڈی اے پلازہ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے، ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی آمد و رفت پر سڑکوں کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا اور ٹیموں کے گزرنے کے بعد متبادل راستوں کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، کسی بھی روڈ کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی، ٹریفک پلان کے مطابق مال روڈ، جیل روڈ کینال روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور روڈ سے گیٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکتے ہیں جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والے شائقین کرکٹ کیمپس پل برکت مارکیٹ، کلمہ انڈرپاس سے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے۔

اسی طرح کینٹ، ڈیفنس، کیولری سے آنے والے شائقین کرکٹ فردوس مارکیٹ سے حسین چوک، لبرٹی پارکنگ اور سن فورٹ ہوٹل پارکنگ میں پارک کرسکیں گے اور قصور، کاہنہ ماڈل ٹاؤن سے آنے والے شائقین کرکٹ فیروزپور مین گیٹ اور سینٹرل پارک کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج میں پارکنگ کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں پیدل آنے والے شائقین کرکٹ فیفا گیٹ، لبرٹی اور گورنمنٹ کالج سے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائیگا۔

The post لاہور: ایشیا کپ میچز کے دوران ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی، سی ٹی او appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/M6qv4mQ
Previous Post Next Post

Contact Form