اوباما کے خانسماں کی لاش رہائشگاہ کے پاس سے برآمد

میسا چوسٹس: مارتھاز وائن یارڈ جھیل سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت سابق صدر باراک اوباما اور ان کے خاندانی شیف طفاری کیمبل کے طور پر ہوئی ہے۔ 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ اوباما کی رہائش اگرچہ مارتھا کے وائن یارڈ میں ہی ہے تاہم کیمبل کی موت کے وقت اوباما خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔ کیمبل رہاش گاہ کے قریب جھیل میں پیڈل بورڈنگ کررہا تھا جب وہ ڈوبا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ امدادی اہلکاروں نے رات بھر جھیل میں کیمبل کی تلاش میں گھنٹوں گزارے ۔ تلاش کرنے والوں میں غوطہ خور، ہیلی کاپٹرز اور کشتی کا عملہ شامل تھا۔ لاش ساحل سے تقریباً 100 فٹ کے فاصلے پر ایک تالاب سے آٹھ فٹ کی گہرائی میں برآمد ہوئی۔

باراک اوباما اور ان کی اہلیہ میشیل اوباما نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ 45 سالہ طفاری کیمبل وائٹ ہاؤس میں کام کرتے تھے اور اوباما انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے تھے۔ جب اوباما وائٹ ہاؤس چھوڑ رہے تھے تو انھوں نے طفاری سے کہا کہ وہ ان کے لیے کام کرتے رہیں۔ اوباما کہنا تھا کہ طفاری شروع سے ہماری زندگی کا حصہ رہے اور ہمیں ان کے چلے جانے کا بہت دکھ ہے۔

The post اوباما کے خانسماں کی لاش رہائشگاہ کے پاس سے برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4AgGnil
Previous Post Next Post

Contact Form